1
لاہور( کامرس ڈیسک)سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کے لیے گیس فراہمی کا نیا شیڈول مرتب کر لیا ہے۔حکام کے مطابق، سوئی ناردرن گیس کمپنی اب صبح 6 سے رات 10 بجے تک بلا تعطل گیس فراہم کرے گی، یہ فیصلہ گیس کی وافر مقدار کی موجودگی کے باعث کیا گیا ہے۔اس سے قبل کمپنی کی جانب سے گیس کی فراہمی کا شیڈول صبح 6 سے 9، دوپہر 11 سے 2 اور شام 6 سے رات 10 بجے تک تھا۔