کراچی( اباسین خبر)سپیشل جج بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ اور غیر قانونی ٹرانزیکشن کے مقدمے میں پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔کراچی میں سپیشل بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ اور غیر قانونی ٹرانزکشن کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں اومنی گروپ کے انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور عدالت میں پیش نہ ہو سکیں اور انہوں نے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کی طبعیت ناساز ہے۔عدالت نے فریال تالپور کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
منی لانڈرنگ کیس: فریال تالپور کی حاضری استثنیٰ کی درخواست منظور
1