لاہور( کامرس ڈیسک)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے میٹرز کی کمی پوری کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے پہلے مرحلے میں 18 ہزار سنگل فیز میٹرز جاری کر دیے ہیں، جو نیو کنکشنز کے لیے استعمال ہوں گے۔ تاہم، خراب میٹرز کی تبدیلی ابھی تک التوا کا شکار ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق، 4 اکتوبر تک ڈیمانڈ نوٹس جمع کرانے والے تمام صارفین کو سنگل فیز میٹرز فراہم کر دیے گئے ہیں اور آج مزید میٹرز جاری کیے جائیں گے۔ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ لیسکو کے پاس تھری فیز میٹرز کی کمی نہیں ہے اور جنوری تک ڈیمانڈ نوٹس جمع کرانے والے تمام صارفین کو تھری فیز میٹرز جاری کر دیے گئے ہیں۔
لیسکو نے پہلے مرحلے میں 18 ہزار سنگل فیز میٹرز جاری کر دیئے
1