پشاور( کامر س ڈیسک)مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے نومبر میں 1248 ارب روپے کا قرض لیا۔ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کا 77 سال کا مجموعی قرض 725 ارب روپے ہے، اور شہباز شریف حکومت نے نومبر کے پہلے 20 دنوں میں اتنا بڑا قرض لیا۔مزمل اسلم نے کہا کہ ایک ماہ میں 1248 ارب روپے کا قرض لینے کو عطا تارڑ حکومت کی کامیابی قرار دینا چاہیے۔ پاکستان کا مجموعی قرض 70 ہزار 400 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو اپریل 2022 میں 43 ہزار 500 ارب روپے تھا، یعنی 27 ہزار ارب کا اضافہ ہوا۔مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے اشتہار کا خرچ صفر ہے، اور خواجہ آصف کو پنجاب، وفاق اور خیبر پختونخوا کے اشتہارات اور بیرون ملک سفر کے اخراجات کا موازنہ کرنا چاہیے تاکہ فرق واضح ہو سکے۔
وفاق نے صرف نومبر میں 1248 ارب روپے کا قرض لیا: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
1