اسلام آباد( کامرس ڈیسک)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مدد سے تل کے بیجوں کی برآمدات میں 366 فیصد اضافہ ہوا، جس سے پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا برآمد کنندہ بن گیا۔پاکستان کی سالانہ تل کے بیجوں کی برآمدات 1 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں، جس سے زرعی شعبہ مستحکم ہو رہا ہے اور معیشت میں استحکام آ رہا ہے۔ برآمدات میں یہ اضافہ درآمدات میں کمی کا سبب بن رہا ہے۔تل کے بیجوں کی پیداوار میں 455 فیصد اضافہ ہو کر 1.119 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے۔وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا کہ تلوں کی پیداوار نے معیشت کو نئی رفتار دی ہے، اور پروسیسنگ ٹیکنالوجیز میں بہتری سے معیاری مصنوعات کی پیداوار میں مزید اضافہ ہوگا۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے وزارتِ تجارت نے پاکستانی تل کے بیجوں کی عالمی سطح پر تشہیر کی، اور حکومت تلوں کی پیداوار اور مارکیٹ تک رسائی بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے تل کے بیجوں کی برآمدات میں بڑا اضافہ
1