وا شنگٹن ( ہیلتھ ڈیسک)امریکی سرجن جنرل، وویک مرفی نے خبردار کیا ہے کہ شراب کی صرف تھوڑی مقدار بھی کینسر کے خطرے کا سبب بن سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روزانہ دو گلاس شراب پینے سے سات مختلف قسم کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے۔ سرجن جنرل نے شراب کی مصنوعات پر کینسر کے حوالے سے وارننگ لیبلز لگانے کا مطالبہ بھی کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ الکوحل امریکا میں کینسر کی تیسری سب سے بڑی وجہ ہے، جسے مناسب اقدامات سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ ہر سال شراب نوشی کی وجہ سے تقریبا 100,000 کینسر کیسز اور 20,000 اموات ہوتی ہیں۔ سرجن جنرل کے مطابق، الکوحل مختلف کینسر کی اقسام کا باعث بنتی ہے جیسے منہ، گلہ، آواز کی نالی، غذائی نالی، چھاتی، جگر اور بڑی آنت کا کینسر۔مرفی نے کہا کہ الکوحل ڈی این اے کو بھی نقصان پہنچاتی ہے، کیونکہ الکوحل جب جسم میں ٹوٹتی ہے تو یہ ایک کیمیکل “ایسیٹالڈیہائیڈ” میں تبدیل ہو جاتی ہے، جو ڈی این اے کو نقصان پہنچاتا ہے اور کینسر کے خطرات کو بڑھاتا ہے۔
شراب نوشی 7 خطرناک اقسام کے کینسر کا باعث بن سکتی ہے
1