1
ممبئی ( ہیلتھ ڈیسک) بھارت میں ایچ ایم پی وائرس کے تین کیسز سامنے آئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی ریاست بنگلورو میں دو کیسز اور گجرات میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ ان تینوں کیسز کا تعلق چھوٹے بچوں سے ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، ایچ ایم پی وائرس سے متاثرہ بچے زیر علاج ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اس وائرس کا پھیلا اور اس کے اثرات پر نگرانی کی جا رہی ہے۔