کراچی ( اباسین خبر)سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے۔ کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 30 سال سے میڈیا ٹرائل چل رہا ہے اور ہر بار وہ مقدمات میں باعزت بری ہوئے ہیں۔آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ مقدمات کا سامنا کرتے ہیں اور پارٹی قیادت نے انہیں یہ سکھایا ہے کہ مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے۔انہوں نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ اتحادیوں سے مشاورت کرے، اور اس کے ساتھ ساتھ دریائے سندھ پر نئی نہروں کے قیام کی مخالفت بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں رہنے والے تمام طلبہ کے برابر حقوق ہیں۔
سیاسی بنیادوں پر مقدمات کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے: آغا سراج درانی
1