لاہور( سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ کے اعلان کی آخری تاریخ 12 جنوری 2025 مقرر کر دی گئی ہے۔ تمام ٹیموں کو 11 فروری کی رات 12 بجے تک اپنے اسکواڈز کی حتمی فہرست جمع کرانی ہے۔11 فروری تک ٹیمیں ابتدائی اسکواڈز میں آئی سی سی کی منظوری کے بغیر تبدیلیاں کر سکتی ہیں، جبکہ 12 فروری سے ٹیموں کو کسی بھی تبدیلی کے لیے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے اجازت لینا لازمی ہو گا۔ٹیمیں ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کرنے کی پابند نہیں ہیں، بلکہ وہ آئی سی سی کو صرف نام جمع کروا سکتی ہیں۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے ہی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنے حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہو گی اور ایونٹ کا فائنل میچ 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ کے اعلان کی آخری تاریخ سامنے آ گئی
2
پچھلی پوسٹ