4
پشاور( اباسین خبر)ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ضلع کرم کے علاقے تری سے چھپری تک مین شاہراہ پر ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوامی تحفظ کو یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچا کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہے۔