پشاور( اباسین خبر)خیبرپختونخوا حکومت رواں سال بجٹ میں ترقیاتی فنڈز کے اجرا اور استعمال میں مسلسل ناکام رہی ہے۔محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی دستاویزات دنیا نیوز کو موصول ہو گئیں، جن کے مطابق صوبائی حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں صرف 13 فیصد ترقیاتی فنڈ استعمال کیا۔ 417 ارب روپے کے مجموعی ترقیاتی فنڈ میں صرف 85 ارب روپے جاری کیے گئے، جبکہ مختلف محکموں نے ان جاری فنڈز میں سے صرف 57 ارب روپے خرچ کیے۔دستاویزات میں کہا گیا کہ بندوبستی اضلاع کے 297 ارب روپے میں سے صرف 46 ارب 70 کروڑ روپے خرچ ہو سکے۔ قبائلی اضلاع کے 119 ارب 71 کروڑ کے ترقیاتی فنڈ میں سے صرف 10 ارب روپے خرچ ہوئے، اور قبائلی اضلاع میں ایکسائز، خزانہ، صنعت سمیت 9 محکموں نے ایک پائی بھی استعمال نہیں کی۔دستاویزات کے مطابق، رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے جاری فنڈز میں 55.72 فیصد خرچ کیے گئے۔
کے پی حکومت رواں سال بجٹ میں ترقیاتی فنڈز کے اجراء اور استعمال میں مسلسل ناکام
2