4
کو ئٹہ ( اباسین خبر)قلات شہر اور گردونواح میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد رات کو ہلکی برفباری ہوئی جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق قلات اور اس کے اطراف میں 10 سینٹی میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں شدید سردی کا امکان ہے۔دوسری جانب، شدید سردی کی وجہ سے سوختنی لکڑی ناپید ہو چکی ہے، سوئی گیس مکمل طور پر بند ہے اور بجلی کی طویل اٹھارہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ شہر میں ایندھن کی سہولتیں ناپید ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔