کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک)سام سنگ نے ایک نیا اسمارٹ فریج متعارف کرایا ہے جو آپ کے فریج میں موجود اشیائے خوردونوش کی خودکار نگرانی کرتا ہے اور جب کسی چیز کی کمی ہوتی ہے تو وہ ان اشیا کو خودبخود آپ کے Instacart ایپ میں شامل کردیتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی سام سنگ کی جانب سے انسٹا کارٹ کے ساتھ شراکت داری کے بعد متعارف کرائی گئی ہے، جس میں سام سنگ کے جدید Bespoke فریج پر ایک اسکرین نصب ہوگی، جس کے ذریعے آپ گروسری خریداری کر سکیں گے۔یہ 32 انچ کا اسمارٹ فریج اس ماہ کے Consumer Electronics Show (CES) میں پیش کیا جائے گا۔ اس میں استعمال ہونے والی Samsung Vision AI فوڈ ریکگنیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ فریج آپ کے فریج میں موجود کھانے پینے کی اشیا کی شناخت کرے گا اور یہ بتائے گا کہ کون سی چیزیں کم ہو چکی ہیں، تاکہ آپ انہیں دوبارہ منگوانے کے لیے آرڈر دے سکیں۔یہ ٹیکنالوجی Instacart کی پروڈکٹ میچنگ API کا استعمال کرے گی تاکہ آپ کو فریج کی اسکرین سے ہی ضروری اشیا کا آرڈر دینے کی سہولت ملے۔ اس طرح سام سنگ کا یہ اسمارٹ فریج آپ کی خریداری کو خودکار بناتا ہے، اور آپ کو وقت کی بچت کے ساتھ گروسری کی خریداری میں سہولت فراہم کرتا ہے۔
سام سنگ کا اے آئی فریج جو اندر رکھی اشیا کم ہونے پر آپ کو مطلع کرے گا
4