پشاور(اباسین خبر)کرم کی صورتحال پر کوہاٹ میں گرینڈ جرگہ اختتام پذیر ہو گیا، فریقین نے 14 نکاتی امن معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔جرگہ رکن ملک ثواب خان نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فریقین نے 45، 45 افراد کی جانب سے دستخط کیے ہیں۔ معاہدے کے تحت سیز فائر، مورچے ختم کرنا اور اسلحہ جمع کرنا شامل ہے۔معاہدے میں راستوں کی بحالی، قیام امن کے لیے مشترکہ اقدامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اور نقصانات کا ازالہ بھی کیا جائے گا۔جرگہ رکن سید رضا حیسن نے بتایا کہ طویل مذاکرات کے بعد دونوں فریقین نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ کمشنر کوہاٹ کے مطابق، مذاکرات کامیاب رہے ہیں، اور اب صرف تین دستخط باقی ہیں۔ملک ثواب خان نے مزید کہا کہ سڑکوں کی بحالی کا فیصلہ حکومت کرے گی، اور کرم میں حالات بہتر ہونے میں ایک یا دو ماہ لگ سکتے ہیں۔اہل تشیع نے انجمن حسینیہ کی سربراہی میں معاہدے پر دستخط کیے جبکہ اہل سنت نے انجمن فاروقیہ کے زیر سرپرستی دستخط کیے۔
کرم معاملہ: کوہاٹ گرینڈ جرگے میں فریقین نے امن معاہدہ پر دستخط کردیئے
7