لاہور( اباسین خبر)صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ اگر بلوائیوں کو ریلیف دیا گیا تو ملک میں دوبارہ 9 مئی جیسا سانحہ ہو سکتا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ ایک طرف معافی نامے دیے جا رہے ہیں، دوسری طرف بلوائی باہر نکل کر غلط زبان استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ دوبارہ 9 مئی کو دہرانا چاہتے ہیں، اور انہیں معافی نہیں ملنی چاہیے۔عظمی بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی ہاس میں فسادیوں کے اعزاز میں تقریب ہوتی ہے، جہاں ان کو شاباش دی جاتی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ان لوگوں کو کسی رعایت کا مستحق ہونا چاہیے؟انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ معافی کے لیے گڑگڑا کر باہر آئے ہیں، انہیں دوبارہ ملک میں افراتفری پھیلانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ عظمی بخاری نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے کبھی اپنے اعمال پر معذرت نہیں کی، اور ان کی سیاست میں جھوٹ بولنے کا عنصر زیادہ ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی سطح پر مہنگائی کی شرح 4 فیصد تک آگئی ہے اور وزیر اعظم کی کوششوں کی تعریف کی۔عظمی بخاری نے سولر پروگرام کے حوالے سے کہا کہ یہ غریب صارفین کے لیے ہے جو بجلی کے بل ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 550 واٹ کا سولر سسٹم 100 یونٹس استعمال کرنے والوں کے لیے، اور 1100 واٹ کا سسٹم 200 یونٹس استعمال کرنے والوں کے لیے دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں شرمز فارمنگ کا پروگرام کامیابی کی طرف گامزن ہے اور پنجاب حکومت بلاسود قرضے کے ذریعے نجی شعبے کو بھی اس میں شامل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
بلوائیوں کو ریلیف ملے گا تو ملک میں 9 مئی بار بار ہوگا: عظمیٰ بخاری
5