کراچی(ابا سین خبر) جمعہ کے روز شہر قائد میں یخ بستہ ہوائیں چلنا شروع ہو گئیں، جس کے باعث سردی کی نئی لہر متوقع ہے۔موسمیاتی ماہرین کے مطابق مغربی ہواں کے اثرات شہر پر نمودار ہونا شروع ہو گئے ہیں، اور شمالی/شمال مغربی سمت سے 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے یخ بستہ ہوائیں چل پڑی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کل بھی شہر میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔تیز ہواں کے باعث کم سے کم درجہ حرارت ہفتہ اور اتوار کو 6 ڈگری تک ریکارڈ ہو سکتا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، صوبے بھر میں سردی کی نئی لہر کل سے متوقع ہے، اور بیشتر اضلاع میں رات کا درجہ حرارت 4 سے 7 ڈگری تک گر سکتا ہے۔ بالائی اضلاع میں رات کے وقت اور صبح سویرے دھند بھی پڑنے کا امکان ہے۔
کراچی میں یخ بستہ ہوائیں چل پڑیں، سردی کی نئی لہر متوقع
4