کراچی ( شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ اور معروف ٹی وی میزبان عفت عمر نے اپنے جوانی کے تعلقات اور شوبز کیرئیر سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔ایک پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے عفت عمر نے بتایا کہ جوانی میں ان کے بھی افیئرز تھے، تاہم انہوں نے کبھی ان تعلقات یا اسکینڈلز کو تسلیم کرنے سے انکار نہیں کیا۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ ان کے بارے میں پھیلنے والی افواہیں کہ وہ طلاق یافتہ ہیں، حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔ عفت عمر نے مزید کہا کہ بعض لوگ انہیں اور دیگر خواتین کو “طلاق یافتہ فیمنسٹ” تحریک کا حصہ قرار دیتے ہیں، حالانکہ ان کا ایسا کوئی تعلق نہیں۔اداکارہ نے اپنے کسی بھی افیئر یا اسکینڈل کی عدم موجودگی کی وجہ یہ بتائی کہ ان کے تعلقات کبھی بھی مشہور شخصیات کے ساتھ نہیں تھے، اس لیے ان کے بارے میں کوئی اسکینڈل نہیں بن سکا۔شوبز کیرئیر کے آغاز پر عفت عمر نے بتایا کہ میٹرک کے دوران ایک پروگرام میں شرکت کرنے کے دوران ایک خاتون صحافی نے ان کی تصاویر لیں، جو بعد میں ایک معروف روزنامے کے رنگین صفحے پر شائع ہوئیں۔ اس کے بعد انہیں ماڈلنگ کی پیش کش ہوئی، جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ عفت عمر نے بتایا کہ ان کی والدہ اس وقت تھائی لینڈ میں تھیں اور ان کی اجازت کے بغیر ہی انہوں نے ماڈلنگ کا آغاز کیا۔انہوں نے 16 سال کی عمر میں ماڈلنگ شروع کی، اور پھر مختلف اداروں سے ملنے والے مواقع کے ذریعے ان کا اداکاری کا سفر بھی شروع ہوگیا۔
اداکارہ عفت عمر کا جوانی کے افیئرز سے متعلق انکشاف
6