شیخوپورہ( اباسین خبر) بھائی نے معمولی تلخی پر بہن کو گرم پانی پھینک کر جھلسا دیا۔پولیس کے مطابق ایمرجنسی 15 ہیلپ لائن پر کال موصول ہوئی جس میں گھر آئی بہن کو گرم پانی پھینک کر جلانے کی اطلاع دی گئی۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری طور پر پولیس کو جائے وقوعہ روانہ کیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم بھائی کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق متاثرہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ میکے آئی ہوئی تھی، جہاں بھائی سے معمولی بات پر جھگڑا ہوا۔ طیش میں آ کر اس نے چولہے پر رکھا ہوا گرم پانی بہن پر پھینک دیا، جس سے خاتون کا جسم بری طرح جھلس گیا۔پولیس نے خاتون کو اسپتال منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔
معمولی تلخی پر میکے آئی ہوئی بہن کو بھائی نے گرم پانی پھینک کر جلا ڈالا
6