کراچی ( اباسین خبر)سندھ حکومت نے ریڈ لائن بی آر ٹی پروجیکٹ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو پانچ دن کی ڈیڈ لائن دے دی۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں پروجیکٹ کی تاخیر کا جائزہ لیا گیا۔ سی ای او ٹرانس کراچی طارق منظور شیخ نے کے فور اور کے الیکٹرک کی انفراسٹرکچر ایڈجسٹمنٹ کو تاخیر کی بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یوٹیلیٹی پرووائیڈرز کی جانب سے ضروری اقدامات نہیں کیے جا رہے۔اجلاس میں پانی کی سپلائی لائنوں اور ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی تنصیبات کی منتقلی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرجیل میمن نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلا روک ٹوک پیش رفت کے لیے کام تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مزید تاخیر ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے تین شفٹوں میں کام جاری رکھنے اور سول ایوی ایشن سے ایئرپورٹ کے قریب کام شروع کرنے کے لیے رابطہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔شرجیل میمن نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کراچی کے لیے ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے، جس سے ہزاروں مسافروں کو سفری سہولت ملے گی۔ اجلاس میں دیگر حکام اور بین الاقوامی کنسلٹنٹس بھی شریک ہوئے۔
کے الیکٹرک ودیگر ریڈ لائن منصوبے میں تاخیر کے ذمہ دار قرار
6