کراچی ( ہیلتھ ڈیسک)انسان کی عمر بڑھنے کے ساتھ چہرے کی جلد اور خدوخال میں قدرتی طور پر تبدیلیاں آنا ایک عام عمل ہے، تاہم اگر یہ تبدیلیاں کم عمری یا جوانی میں ظاہر ہوں، تو یہ تشویش کا باعث بن سکتی ہیں۔ اس حوالے سے اسکن اسپیشلسٹ ڈاکٹر بتول نے چہرے پر جھریوں اور جھائیوں کے بارے میں مفید مشورے دیے ہیں۔ڈاکٹر بتول کے مطابق، جھریوں اور جھائیوں کا سب سے بڑا سبب آئرن کی کمی ہے، کیونکہ ہیموگلوبن کا بڑھنا یا آئرن کا کم ہونا چہرے کی جلد پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر جھائیاں آئرن کی کمی سے ہوتی ہیں، جو کہ جسم کی صحت پر اثر ڈالتی ہیں۔ اس کے علاوہ، موبائل فون یا ٹی وی اسکرین کا زیادہ استعمال بھی چہرے پر جھریوں کا باعث بن سکتا ہے، کیونکہ اسکرین دیکھتے وقت آنکھوں پر پڑنے والے دبا کے اثرات جلد پر جھریوں کی شکل میں ظاہر ہوتے ہیں۔ڈاکٹر بتول نے کہا کہ وہ اکثر 15 سال کی عمر تک کی لڑکیوں کو بھی یہ شکایت لے کر آتے ہوئے دیکھتی ہیں اور انہیں مشورہ دیتی ہیں کہ اسکرین ٹائم کم کیا جائے اور اچھی کریم یا سیرم استعمال کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ لیپ ٹاپ یا ٹی وی استعمال کرتے ہیں تو چشمہ پہننا ضروری ہے تاکہ آنکھوں پر زیادہ زور نہ پڑے۔انہوں نے مزید کہا کہ جھریوں اور جھائیوں سے بچنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک، جیسے میوہ جات، کھائیں تاکہ آپ کے جسم کی ضروریات پوری ہو سکیں اور جلد کی صحت میں بہتری آئے۔
کم عمر لڑکیوں کے چہرے پر جھریاں پڑنے کی وجوہات اور علاج
5