راولپنڈی( اباسین خبر)سانحہ 9 مئی 2023 کے 19 مجرمان کی سزاں میں معافی کا اعلان کر دیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، سانحہ 9 مئی کے مجرموں کی سزاں پر عملدرآمد کے دوران 67 مجرمان نے رحم کی اپیلیں دائر کیں، جن میں سے 48 پٹیشنز کو نظرثانی کے لیے کورٹس آف اپیل میں بھیجا گیا۔ 19 مجرمان کی سزاں پر انسانی بنیادوں پر معافی دی گئی ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ان مجرمان کو ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہا کیا جائے گا۔ دیگر مجرمان کے پاس بھی اپیل کرنے اور قانونی حقوق حاصل ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سزاں کی معافی عدلیہ کی انصاف کے اصولوں اور ہمدردی کی بنیاد پر کی گئی ہے، جس سے قانون کی حکمرانی اور انصاف کا نظام مضبوط ہو رہا ہے۔ اس سے قبل اپریل 2024 میں بھی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 20 مجرمان کی رہائی کا حکم دیا گیا تھا۔
سانحہ 9 مئی کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان
6