کراچی( کامرس ڈیسک) سال 2025 کا پہلا ہفتہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے ریکارڈ ساز رہا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق، ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 6 ہزار 235 پوائنٹس بڑھا، جس سے انڈیکس 4.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 17 ہزار 587 کی سطح پر بند ہوا۔سٹاک مارکیٹ میں ہفتہ بھر 217.5 ارب مالیت کے شیئرز کا کاروباری حجم 5.25 ارب روپے رہا، اور شیئرز کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مارکیٹ کی کپیٹلائزیشن 507 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 633 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا، اور جنوری میں شرح سود میں مزید کمی کی توقع ہے۔
سال 2025 کا پہلا ہفتہ پاکستان سٹاک مارکیٹ کیلئے ریکارڈ ساز رہا
6