لاہور( کامرس ڈیسک)مرغی کی قیمت میں اضافے کی بنیادی وجہ چوزے کی قلت اور اس کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہے۔ پولٹری ذرائع کے مطابق، چوزہ پولٹری انڈسٹری کی بنیادی اکائی ہے اور اس کی قیمت میں ہونے والا اضافہ مرغی کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ پنجاب میں چوزے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور نجی کمپنیوں کی اجارہ داری کی وجہ سے چوزہ مہنگا بھی ہے اور نایاب بھی، جس کے نتیجے میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ممکن نہیں۔چوزے کی عدم دستیابی کی وجہ سے پولٹری فارمز میں نیا چوزہ نہیں ڈالا جا رہا، جس کی وجہ سے مرغی کی نئی کھیپ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ لاہور میں مرغی کا گوشت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے، جو کہ سرکاری نرخ سے کافی زیادہ ہے۔اسی دوران، فارمرز کی جانب سے فیڈ کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ بھی مسترد کر دیا گیا۔ فیڈ کمیٹی نے حالیہ اجلاس میں فیڈ کی پرانی قیمت برقرار رکھی، حالانکہ سویابین کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ سویابین پولٹری فیڈ میں استعمال ہونے والا اہم جزو ہے اور اس کی قیمت میں کمی کے باوجود فیڈ کی قیمت کم نہیں کی گئی۔
مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کی وجہ سامنے آگئی
4