اسلام آباد( کامرس ڈیسک)ایس آئی ایف سی (ساتھ ایشین انویسٹمنٹ فنڈ کارپوریشن) کے تعاون سے مالی سال 2024-25 کے دوران جولائی تا دسمبر برآمدات میں 10.52 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ سال کے 14.9 ارب ڈالر کے مقابلے میں برآمدات 16.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ جولائی تا نومبر میں برآمدات میں 12.5 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا، جو حکومت کی معیشت کے استحکام کے لیے کی گئی کوششوں کا عکاس ہے۔دسمبر 2024 میں برآمدات کا حجم 2.841 ارب ڈالر تک پہنچا، جو نومبر کے مقابلے میں 0.28 فیصد کا اضافہ تھا۔ یہ بڑھوتری ملکی معیشت میں استحکام کی طرف اشارہ کرتی ہے اور ایس آئی ایف سی کی معاونت سے مستحکم برآمدات اور درآمدات کی صورت میں معیشت میں بہتری کی عکاسی کر رہی ہے۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے برآمدات میں اضافے کی بدولت اقتصادی ترقی کی راہیں ہموار ہو رہی ہیں، اور برآمدات میں مثبت رجحان برقرار رکھتے ہوئے معیشت کی ترقی کی رفتار کو تیز کیا جا رہا ہے۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے جولائی تا دسمبر برآمدات میں 10.52 فیصد اضافہ
3