اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وفاقی وزارت خزانہ نے پاکستان کی پانچ اہم تیل و گیس کمپنیوں، بشمول پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل)، او جی ڈی سی ایل، سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی پی ایل) اور سوئی ناردرن گیس کمپنی (ایس این جی پی ایل) کے مالیاتی نظام کو غیر مثر قرار دیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق، ان کمپنیوں کا انفرا اسٹرکچر پرانی نوعیت کا ہوچکا ہے اور ان کا مالیاتی نظام کئی مسائل کا شکار ہے۔وزارت خزانہ نے بتایا کہ انرجی سیکٹر میں گردشی قرضوں کی وجہ سے کیش فلو میں مشکلات آئی ہیں اور واجبات میں اضافے سے لیکویڈیٹی متاثر ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ، ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی پی ایل کی وصولیوں میں مسائل کی وجہ سے ان کی مالی پوزیشن کمزور ہوئی ہے اور یہ کمپنیوں حکومتی مالی مدد پر انحصار بڑھا چکا ہے۔مزید برآں، وزارت خزانہ نے کہا کہ کمپنیوں کی مالی حالت پر ان کے پرانے ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی وجہ سے اثرات مرتب ہو رہے ہیں جس سے پیداوار کم اور آپریشنل لاگت زیادہ ہو رہی ہے۔ وزارت خزانہ نے اس صورت حال میں بہتری لانے کے لیے بزنس پلانز کے ذریعے سرمایے کے نقصانات کو محدود کرنے اور آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے، تاکہ مالیاتی نظام کو مثر بناتے ہوئے گردشی قرضوں کے مسئلے پر قابو پایا جا سکے۔
سوئی گیس کمپنیاں، پی ایس او سمیت دیگر کا مالیاتی نظام غیرمؤثر قرار
4