کراچی ( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے دن مارکیٹ میں 633 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس 118220 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس کے بعد مارکیٹ میں مزید تیزی کا رجحان جاری رہا اور انڈیکس 722 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 118314 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔یہ تیزی اس وقت آئی جب گزشتہ ہفتے کے کاروباری اختتام پر مارکیٹ میں مندی دیکھنے کو ملی تھی، جس کے باعث انڈیکس 116000 پوائنٹس کی سطح پر آگیا تھا۔ آج کے مثبت رجحان نے سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند کیے ہیں اور مارکیٹ کی سمت میں بہتری کی امید پیدا کی ہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
2