اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارتی حجم کو فروغ دینے کے لیے اتفاق کیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق، وزیر خارجہ اسحاق ڈار 3 سے 5 فروری کو ملائیشیا کے دورے سے واپسی پر بنگلہ دیش کے دورے پر جائیں گے۔ اس دورے کی تیاریاں وزارت خارجہ نے شروع کر دی ہیں۔اس دورے کا مقصد تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو بڑھانا ہے۔ دورے کے دوران مختلف شعبوں جیسے کپاس، ٹیکسٹائل، سیمنٹ اور زرعی شعبوں پر بات چیت کی جائے گی۔ پاکستان بنگلہ دیش سے سرجیکل آلات، ڈینٹل اور دیگر طبی آلات، کاغذ اور پیپر بورڈ وغیرہ درآمد کرتا ہے، اور 2023 میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم 7 لاکھ 13 ہزار ڈالر رہا۔یہ دورہ بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کی دعوت پر کیا جا رہا ہے، اور اسحاق ڈار کے دورے سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کے دورہ پاکستان کی راہ ہموار ہو گی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کا تجارتی حجم کو فروغ دینے پر اتفاق
3