پشاور( اباسین خبر)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کی جمہوریت اور پارلیمانی سیاست پر بے شمار سوالات اٹھ رہے ہیں۔ پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ایک نظریاتی تحریک ہے اور حالات کے مطابق ہمیں آگے بڑھنا پڑتا ہے لیکن اپنے اسلاف کے عقائد اور نظریات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پاکستان کو ایک اسلامی ریاست بنانا ہمارے اکابرین کا پارلیمانی کردار ہے اور اس جدوجہد کا تسلسل جاری رہے گا۔ ان کا مقف ہے کہ تمام مکاتب فکر کی سیاسی قیادت نے مذہبی ہم آہنگی کے لیے کردار ادا کیا، اور آئین کی تمام اسلامی دفعات قرآن و سنت کے مطابق ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 99 فیصد اسلامی قوانین کا نفاذ اسلامی نظریاتی کونسل کی مشاورت سے ہوا، تاہم موجودہ ایوانوں میں ایسے ممبران کی موجودگی پر سوال اٹھایا جو اسلامی علم سے ناواقف ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے فرقہ واریت اور معاشرتی مسائل کی طرف بھی اشارہ کیا، اور کہا کہ کرم کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہم نے کبھی بندوق کا سہارا نہیں لیا، بلکہ مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی۔
ملک کی جمہوریت اور پارلیمانی سیاست پر ہزاروں سوال اٹھ رہے ہیں، مولانا فضل الرحمن
3