اسلام آباد( اباسین خبر)عالمی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی ایجنسی “را” نے اجرتی قاتلوں اور افغان ہتھیاروں کے ذریعے کم از کم چھ پاکستانیوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اپریل 2024 میں لاہور میں ایک شخص، جس کا نام عامر سرفراز تھا، کو نقاب پوش حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ یہ واقعہ بھارتی خفیہ ایجنسی کی قتل مہم کا حصہ تھا۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق بھارت نے 2021 کے بعد سے پاکستان میں متعدد افراد کو قتل کرنے کے لیے ایک خفیہ مہم چلائی۔ پاکستان کے وزیر داخلہ نے بھی بھارت کے براہ راست ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارتی ایجنسی “را” نے 2014 میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کے بیانات کے مطابق، پاکستان پر حملے کے بجائے خفیہ ذرائع سے اپنے مقاصد کے حصول کی حکمت عملی اپنائی۔بھارت کی بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ امریکا، کینیڈا اور مغربی ممالک میں “را” کے ذریعے ماروائے عدالت قتل کے واقعات سامنے آچکے ہیں، جن میں سکھ رہنماں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں محمد ریاض اور مولانا شاہد لطیف کی ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد بھی منظر عام پر آ چکے ہیں۔ وزارت خارجہ نے بھارتی دہشت گردی کے شواہد عالمی سطح پر پیش کیے ہیں۔ماہرین کے مطابق بھارت کی دہشت گردی، جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی عالمی امن کے لیے شدید خطرہ ہے، اور اس پر عالمی برادری کو سخت نوٹس لینا چاہیے۔
’را‘ کا بذریعہ اجرتی قاتل پاکستان میں 6 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کرانے کا انکشاف
7