دبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں نئے سال کا استقبال شاندار طریقے سے کیا گیا۔ دبئی میں برج خلیفہ پر بارہ بجتے ہی آتشبازی اور لیزر شو کا زبردست مظاہرہ کیا گیا۔ نیوزی لینڈ کے آکلینڈ میں سکائی ٹاور پر بھی آتشبازی کی گئی، جب کہ فرانس میں آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگایا اور ہزاروں افراد واٹر فرنٹ پر جمع ہو کر آتشبازی کا نظارہ کرتے رہے۔آسٹریلیا کے سڈنی ہاربر برج پر بھی عید کی شاندار آتشبازی کا مظاہرہ ہوا، جس سے افق پر رنگ بکھر گئے۔ جاپان، تھائی لینڈ، اور ہانگ کانگ میں بھی رنگا رنگ آتشبازی کے ساتھ نئے سال کا جشن منایا گیا۔برازیل میں دنیا کے سب سے بڑے میوزک کنسرٹ کا سٹیج سجا، جب کہ نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر کرسٹل بال نصب کی گئی، جہاں ہزاروں افراد نے نئے سال کا استقبال کیا۔ گوگل نے بھی اپنے ڈوڈل کو تبدیل کر کے نئے سال کی خوشی میں حصہ لیا۔
یو اے ای، پیرس اور دیگر ممالک نے نئے سال میں قدم رکھ دیا، شاندار آتشبازی
8