کراچی ( اباسین خبر)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی ریڈ لائن بی آر ٹی پروجیکٹ میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر ختم کرنے اور کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت ریڈ لائن بی آر ٹی کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ نجم شاہ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ، ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے نمائندوں اور بین الاقوامی کنسلٹینٹس نے بھی اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔3 گھنٹے تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں پروجیکٹ میں حائل رکاوٹوں اور مسائل کے فوری حل پر تفصیل سے بات کی گئی۔ ٹرانس کراچی کے سی ای او طارق منظور نے عمل درآمد میں درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی۔
شرجیل میمن کی کراچی ریڈ لائن بی آر ٹی کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت
5