کراچی ( اباسین خبر)سندھ میں فصلوں، مال مویشی اور زرعی مشینری کی ساتویں زرعی شماری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سندھ کے وزیر زراعت، سردار محمد بخش مہر نے زرعی شماری کے آغاز پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ شماری 10 فروری تک جاری رہے گی اور اس کا مقصد سندھ کے زرعی شعبے کی بہتر ترقی کے لیے مفصل ڈیٹا اکٹھا کرنا ہے۔سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ اس شماری میں 1695 انیومیریٹرز اور سپروائزرز کو تربیت دی گئی ہے، جو مختلف فصلوں جیسے کپاس، گنا، چاول، گندم، زرعی مشینری، کسانوں، جانوروں، دودھ اور کسانوں کی آمدنی سمیت دیگر پہلوں کی شماری کر رہے ہیں۔ وزیر زراعت نے مزید کہا کہ اس عملے کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے اور ان کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے تاکہ یہ کام بخوبی مکمل ہو سکے۔انہوں نے بتایا کہ زرعی شماری کے ذریعے حاصل ہونے والے اعداد و شمار سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو زرعی شعبے کی ترقی کے لیے مثر پالیسیاں بنانے میں مدد ملے گی۔ اس شماری کی مدد سے کسانوں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی اور زرعی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے گا۔ مزید یہ کہ اس سے یہ بھی اندازہ لگایا جائے گا کہ ملک میں خوراک کی پیداوار کی کتنی مقدار موجود ہے اور کسانوں کو کون سی مشکلات درپیش ہیں، جو اس ڈیٹا کی مدد سے حل کی جا سکیں گی۔
سندھ میں 7 ویں زرعی شماری شروع
6