اسلام آباد( اباسین خبر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی پارٹی اور انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) کے معاملات میں مداخلت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، تحریک انصاف لائرز فورم کی قیادت نے بشری بی بی کے فیصلوں میں کردار کو تسلیم کیا ہے، اور بشری بی بی نے آئی ایل ایف کے سیکریٹری جنرل کے پی کے علی زمان کو ہٹانے کے احکامات دیے۔علی زمان نے قاضی انور سے ایک آڈیو پیغام میں سخت الفاظ استعمال کیے تھے، جس پر قاضی انور نے علی زمان کو ہٹانے کے لیے بشری بی بی سے مشاورت کی درخواست کی۔ بعد ازاں، علی زمان کے معاملات بشری بی بی کے سامنے رکھے گئے، جس پر بشری بی بی نے علی زمان کی برطرفی کو کالعدم قرار دینے کی شکایت عمران خان سے کی۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علی زمان کو بغیر شوکاز نوٹس یا مشاورت کے ہٹایا گیا، اور اس فیصلے کو واپس لیا گیا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بشری بی بی کی مداخلت اہم رہی۔
انصاف لائرز فورم کی قیادت نے فیصلوں میں بشریٰ بی بی کے کردار کو تسلیم کر لیا، ذرائع
6
پچھلی پوسٹ