ممبئی ( شو بز ڈیسک)بھارت کے کم سن گلوکار نشانت گپتا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ میڈم نورجہاں کی مشہور غزل “نیتِ شوق” گا رہے ہیں۔ نشانت کی سریلی آواز اور ہارمونیم پر مہارت نے سوشل میڈیا صارفین کو مسحور کر دیا ہے۔یہ ویڈیو نشانت کی طرف سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی، جہاں انہوں نے غزل “نیت شوق بھر نہ جائے کہیں” گانے کی کوشش کی۔ اس غزل کو ناصر کاظمی نے لکھا تھا، اور پاکستان میں میڈم نورجہاں جبکہ بھارت میں آشا بھوسلے نے اسے گایا تھا۔نشانت نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ “یہ غزل اتنی درخواستوں کے بعد گانے کی کوشش کی ہے، اور انہوں نے اس کو گانے میں اپنی طرف سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ انہوں نے اپنی غلطیوں کے لیے معافی بھی مانگی ہے۔”نشانت کی یہ غزل انٹرنیٹ پر بے پناہ پسند کی جارہی ہے، اور کمنٹس میں ان کی پرفارمنس کی ستائش کی جا رہی ہے۔ نشانت گپتا ایک نوآموز اور باصلاحیت گلوکار ہیں، جو اپنے والد کے ذریعے اکثر اپنی پرفارمنس انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہیں۔
چھوٹے بچے نے میڈم نورجہاں کی غزل گا کر سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل
10