حیدر آباددکن ( شو بز ڈیسک)تامل اور تیلگو فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار الو ارجن کو پشپا 2 کے پریمیئر کے دوران پیش آنے والے بھگدڑ کے کیس میں مشروط ضمانت مل گئی ہے۔ حیدرآباد دکن کی مقامی عدالت میں اس کیس کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے الو ارجن کی ضمانت چند شرائط کے ساتھ منظور کرلی۔عدالت نے الو ارجن اور پولیس کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا، اور اداکار کے وکیل کے مطابق، ان کے موکل کو دو مقدمات میں 50،50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا۔ اس کے علاوہ، ہر اتوار کو پولیس اسٹیشن میں حاضری دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ وکیل نے مزید کہا کہ چونکہ یہ معاملہ قتل کا نہیں ہے، لہذا عدالت نے عام نوعیت کی شرائط عائد کیں جو ہر ملزم پر لاگو کی جاتی ہیں۔اس کے علاوہ، وکیل نے بتایا کہ یہ کیس تلنگانہ ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے اور اس کی اگلی سماعت 21 جنوری کو ہوگی، جس کے لیے قانونی کارروائی جاری رہے گی۔یاد رہے کہ 4 دسمبر کو پشپا 2 کے پریمیئر کے دوران ہونے والی بھگدڑ میں ایک خاتون کی موت واقع ہوئی تھی، جس پر مقدمہ درج کیا گیا اور الو ارجن کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔
سُپر اسٹار الو ارجن کو بھگدڑ کیس میں ضمانت مل گئی
6