پشاور( اباسین خبر)خیبر پختونخوا اسمبلی میں فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف پاس ہونے والی قرارداد پر مسلم لیگ نواز (ن لیگ) کے رکن اسمبلی جلال خان کے جعلی دستخط کا انکشاف ہوا ہے۔ جلال خان نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ انہوں نے ملٹری کورٹس کے فیصلوں کے خلاف منظور ہونے والی قرارداد پر دستخط نہیں کیے ہیں اور ان کے دستخط جعلی ہیں۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس قرارداد کو سپورٹ نہیں کرتے اور اس معاملے پر اسمبلی سیکرٹریٹ میں درخواست دینے کا اعلان کیا۔خیبر پختونخوا اسمبلی نے حالیہ دنوں میں فوجی عدالتوں کے ذریعے سویلینز کے خلاف سنائے جانے والے فیصلوں کی مذمت کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی تھی۔ اس قرارداد کے بعد فوجی عدالتوں سے 9 مئی کیسز میں 85 مجرموں کو قید بامشقت کی سزائیں سنائی گئی تھیں، جن میں سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی بھی شامل ہیں۔
فوجی عدالتوں کے فیصلوں کیخلاف منظور قرارداد پر لیگی رکن کے جعلی دستخط کا انکشاف
6