4
راولپنڈی( اباسین خبر)انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت کی اور آئندہ سماعت پر کیسز کے چالان طلب کر لئے۔اے ٹی سی راولپنڈی میں سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز، عثمان ڈار، شہریار خان آفریدی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور ان کی حاضری لگائی گئی۔عدالت نے تمام کیسز کی سماعت 29 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر ان کیسز کے چالان طلب کر لیے۔