اسام آباد( اباسین خبر)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے پی بی 45 میں ری پولنگ کے نتائج میں تبدیلی کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا ہے۔جے یو آئی کے امیدوار میر عثمان پرکانی نے سینئر قانون دان سینیٹر کامران مرتضی کے ذریعے الیکشن کمیشن میں کیس دائر کیا۔الیکشن کمیشن نے پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز میں دھاندلی کے الزام سے متعلق کیس کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔واضح رہے کہ 5 جنوری کو ہونے والی ری پولنگ کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار امداد علی جتک کامیاب قرار پائے تھے، جبکہ پشتونخوا میپ کے امیدوار نصراللہ زیرے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔ جے یو آئی کے امیدوار عثمان پرکانی نے الیکشن ٹریبونل میں علی مدد جتک کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔
پی بی 45 میں ری پولنگ؛ جے یو آئی کا نتائج تبدیل کرنے کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع
3