لاہور( اباسین خبر)پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ حسان نیازی اپنے ماموں عمران خان پر گئے ہیں، جو ہمیشہ دہشت گردی اور فساد کو فروغ دیتے رہے ہیں۔عظمی بخاری نے حفیظ اللہ نیازی کی وزیراعلی پنجاب مریم نواز پر کی جانے والی تنقید کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ حفیظ اللہ نیازی یقینی طور پر تکلیف میں ہیں کیونکہ ان کا بیٹا حسان نیازی اپنے ماموں عمران خان کے ساتھ جا چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حسان نیازی کا ماموں ہمیشہ سے تشدد اور فساد کی حمایت کرتا رہا ہے۔عظمی بخاری نے حسان نیازی کی فوجی افسر کی پینٹ لہرانے والی ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ اس کا جرم صرف فوجی پینٹ لہرانا نہیں، بلکہ اس کا پورا ٹریک ریکارڈ بھی سوالات کے سامنے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی نے حسان نیازی کی ویڈیوز نہیں دیکھی تو وہ اپنی یادداشت کی بحالی کے لیے ویڈیو شیئر کر رہی ہیں۔
حسان نیازی ماموں پر گئے ہیں جو دہشتگردی، فساد پروموٹ کرتے ہیں، عظمی بخاری
1