2
روالپنڈی ( اباسین خبر)اڈیالہ جیل راولپنڈی میں تعمیراتی کام کے دوران لفٹ گرنے سے ایک مزدور جاں بحق اور دو مزدور شدید زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق جیل کالونی میں لفٹ گرنے کا حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں مزدور غلام مصطفی جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق مزدور کا تعلق تحصیل کوٹ ادو، ضلع مظفرگڑھ سے تھا۔ حادثے کے بعد تعمیراتی کام کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔