پشاور( اباسین خبر)وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ نیب کرپشن کے حوالے سے بات کرتا ہے، تو ان کی تنخواہ کس بات کی ہے؟ انہوں نے یہ بات یونیورسٹی آف پشاور میں انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے افتتاح کے دوران کی۔علی امین گنڈاپور نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبے کی ترقی میں رکاوٹ اس وجہ سے ہے کہ ہم “آٹ آف باکس” نہیں جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی ترقی کے لیے اختیارات کی منتقلی ضروری ہوتی ہے، مگر لوگ صرف حکمرانی چاہتے ہیں۔وزیراعلی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ملک میں مزید صوبے نہیں بن رہے کیونکہ لوگ صرف اقتدار کی خواہش رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا وژن کشکول توڑنا ہے تاکہ ادارے اپنے پاوں پر کھڑے ہوں۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے ہر محکمے کے لیے 30 ارب روپے کا انڈومنٹ فنڈ قائم کیا ہے تاکہ یہ محکمے مالی طور پر مستحکم ہو سکیں۔گنڈاپور نے کہا کہ اسپتال کی بلڈنگ سے زیادہ اہمیت اس کے کام کو دی جاتی ہے، اور اگلے سال ایک نرسنگ کالج اور میڈیکل کالج شروع کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لیے 50 کروڑ روپے کی رقم رکھی گئی ہے، لیکن اس رقم کے استعمال کے لیے کام جلد شروع کرنا ہوگا۔
نیب والے کرپشن کی بات کرتے ہیں تو تنخواہ کس چیز کی لے رہے ہیں؟علی گنڈاپور
1