پشاور( ابا سین خبر)رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مذاکرات میں مینڈیٹ واپس کرنے کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔شیر افضل مروت نے کہا کہ ملاقات کی اجازت دینا حکومت کے لیے کوئی مسئلہ نہیں تھا، تاہم جیل سپرنٹنڈنٹ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ناروا رویہ اپنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رہے ہیں، کیونکہ ہمارے کارکنان جیل میں بند ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں مینڈیٹ واپس کرنے کا کوئی مطالبہ نہیں رکھا، اور نہ ہی یہ حکومت دے سکتی ہے۔شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بہن ہیں، ان کے بارے میں میں کچھ نہیں کہہ سکتا، تاہم بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انہیں آفر ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی طرف سے اداروں کے خلاف بیان بازی نہ کرنے کی کوئی ہدایت نہیں آئی، جبکہ بیرسٹر گوہر جینٹلمین ہیں۔ عادل راجہ کے بارے میں عمران خان نے کہا کہ وہ اسے نہیں جانتے۔
مذاکرات میں مینڈیٹ واپس کرنے کا مطالبہ نہیں رکھا: شیر افضل مروت
1