لندن ( ہیلتھ ڈیسک)برطانیہ کی سابقہ ماڈل گرل فے لوئیس نے کینسر کے علاج کے دوران آٹھ اعضا نکلوانے کے بعد صحتیاب ہو کر ایک نئی زندگی کا آغاز کیا ہے۔ 2023 میں ڈاکٹروں نے ان کے اپینڈیکس میں ٹیومر کی تشخیص کی تھی، جس کے بعد انہیں اپنی موت کا یقین ہوگیا تھا۔ تاہم، ایک بڑی سرجری کے بعد وہ کیسر سے مکمل صحتیاب ہو گئیں اور لندن کے گیٹوک ایئرپورٹ پر فلائٹ ڈسپیچر کے طور پر اپنی ملازمت پر واپس آئیں۔فے لوئیس نے کہا کہ جب ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ ان میں کینسر کی کوئی علامات نہیں ہیں، تو یہ ان کے لیے کرسمس کا بہترین تحفہ تھا۔ وہ بتاتی ہیں کہ ان کا کینسر نایاب نوعیت کا تھا، جس میں پیٹ میں جیلی جیسا مادہ جمع ہو جاتا ہے، اور چونکہ کینسر کے خلیات ان کے جسم میں پھیل چکے تھے، اس لیے انہیں آٹھ اعضا نکالنے کے لیے ایک بڑی سرجری سے گزرنا پڑا۔اب فے لوئیس ہر سال کینسر کے حوالے سے ٹیسٹ کراتی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ وہ دوبارہ کینسر کا شکار تو نہیں ہو گئیں۔ صحتیابی کے بعد وہ نہ صرف اپنی ملازمت پر واپس آئی ہیں بلکہ کینسر کے علاج سے متعلق آگاہی بڑھانے اور فنڈز جمع کرنے کے لیے مختلف سرگرمیوں میں بھی حصہ لے رہی ہیں۔
کینسر کے علاج کیلئے 8 اعضا نکلوانے والی سابقہ ماڈل گرل صحتیاب
1