ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی خلائی ایجنسی، انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (ISRO)، نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2025 میں مدار میں 10 خلائی مشن بھیجے گا۔ ان مشنوں میں بھارت کا پہلا کمرشل خلائی مشن بھی شامل ہوگا۔ISRO کے چیئرمین ایس سوما ناتھ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان کے پاس نئے سال کے لیے بڑے منصوبے ہیں اور جنوری 2025 میں NVS-02 سیٹلائٹ کا لانچ ان کا پہلا قدم ہوگا، جس کے بعد مزید مشنز بھیجنے کا منصوبہ ہے۔ایجنسی نے یہ بھی کہا کہ بھارت خلائی ڈاکنگ ٹیکنالوجی حاصل کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بننے کے قریب ہے۔ اس کے ساتھ ہی، بھارت NVS-02 نیویگیشن سیٹلائٹ اور دوسری سیریز کے سیکنڈ جنریشن نیویگیشن سیٹلائٹس کا بھی لانچ کرے گا۔
بھارت اسپیس ڈاکنگ ٹیکنالوجی میں دنیا کا چوتھا بڑا ملک بننے کے قریب
1