نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک)ایک حالیہ سروے کے مطابق، امریکا میں 70 فیصد سے زیادہ سیکنڈری اسکول کے طلبا ہوم ورک میں مدد کے لیے اے آئی چیٹ بوٹس کا استعمال کر رہے ہیں۔ سروے میں شامل سان ہوزے کے 11ویں جماعت کے طالب علم نے بتایا کہ وہ نے محسوس کیا کہ ان کے ارد گرد بہت سے ساتھی طلبا اے آئی لارج لینگویج ماڈلز (ایل ایل ایمز) استعمال کر رہے ہیں، خاص طور پر ChatGPT کو اسکول کی اسائنمنٹس میں استعمال کیا جاتا ہے۔یہ سروے پٹسبرگ، پنسلوانیا میں کارنیگی میلن یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سانتا باربرا کے محققین کے ساتھ مل کر کیا گیا، جس میں 6 سے 12 جماعت کے 306 طلبا شامل تھے۔ اس سروے کے نتائج arXiv پر شائع ہوئے، جس سے انکشاف ہوا کہ 71 فیصد طلبا نے کہا کہ انہوں نے کم از کم ایک بار اپنے ہوم ورک کے لیے لارج لینگویج ماڈلز (ایل ایل ایمز) کا استعمال کیا ہے، جو کہ بالغوں میں اے آئی چیٹ بوٹس کے استعمال کی شرح سے بھی زیادہ ہے۔طلبا نے مختلف مضامین میں اے آئی کا استعمال کیا، جن میں لینگویج آرٹس، تاریخ اور ریاضی کے اسائنمنٹس شامل ہیں۔
وہ کونسا ملک ہے جہاں طلبا ہوم ورک کیلئے چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتے ہیں؟
1