ممبئی ( شو بز ڈیسک)نامور اداکارہ اپاسنا سنگھ، جو “جڑواں” اور “میں پریم کی دیوانی ہوں” جیسی فلموں اور “کپل شرما شو” میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں، نے حال ہی میں اپنے ابتدائی کیریئر کے ایک خوفناک تجربے کا انکشاف کیا۔اپاسنا نے بتایا کہ ایک جنوبی بھارتی فلم ڈائریکٹر کے رویے نے ان کی زندگی اور کیریئر پر گہرا اثر چھوڑا۔ وہ ایک فلم میں انیل کپور کے ساتھ کام کر رہی تھیں جب ایک رات تقریبا 11:30 بجے اس ہدایتکار نے انہیں ہوٹل میں ملاقات کے لیے بلایا۔ اپاسنا نے اس درخواست کو ٹالنے کی کوشش کی، لیکن ہدایتکار نے طنزیہ انداز میں کہا، “تمہیں بیٹھک کا مطلب نہیں پتا؟”یہ جملہ اپاسنا کے لیے انتہائی پریشان کن تھا۔ اگلے دن، انہوں نے ہدایتکار کے دفتر میں جا کر سب کے سامنے ان کی سخت سرزنش کی اور پنجابی میں غصے سے بھرپور الفاظ ادا کیے۔ اس واقعے کے بعد اپاسنا ایک ہفتے تک خود کو کمرے میں بند رکھیں اور مسلسل روتی رہیں۔ انہیں خوف تھا کہ یہ واقعہ ان کے کیریئر کو نقصان پہنچا سکتا ہے، لیکن اپنی والدہ کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے خود کو سنبھالا اور آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا، “میری ماں نے میرے خوابوں کو حقیقت بنانے کے لیے بے شمار قربانیاں دیں۔ یہ سوچ کر میں نے خود کو سنبھالا اور اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کا عزم کیا۔”
کپل شرما شو کی اداکارہ کا دل دہلا دینے والا تجربہ
7