غزہ( مانیٹر نگ ڈیسک)اسرائیل نے جنگی جنون میں مبتلا ہو کر غزہ کی پٹی پر گزشتہ 36 گھنٹوں میں 34 تباہ کن فضائی حملے کیے ہیں۔صیہونی فورسز کے ان فضائی حملوں میں 2 صحافیوں سمیت 100 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے، جب کہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بمباری کے نتیجے میں متعدد فلسطینیوں کے ملبے تلے دب جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔دوسری جانب، قطر میں حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔ حماس نے جنگ بندی کے لیے اپنی شرائط پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی سے صیہونی فوج کا انخلا اور مستقل سیز فائر ضروری ہے۔
اسرائیل فورسز کے غزہ پر 36 گھنٹے میں 34 فضائی حملے، 100 فلسطینی شہید
5