کو ئٹہ ( اباسین خبر)کوئٹہ میں سابق صوبائی وزیر اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ خالق ہزارہ پر حملہ کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کی ہے۔پولیس کے مطابق خالق ہزارہ پر حملہ گزشتہ رات ان کے گھر کے اندر کیا گیا، اور گرفتار ہونے والا ملزم ان کا ہمسایہ ہے۔ پارٹی ترجمان کے مطابق یہ واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران پیش آیا، جس میں خالق ہزارہ چور کے ساتھ ہاتھا پائی کے دوران زخمی ہو گئے۔ حملہ آور کا شناختی کارڈ بھی ہاتھا پائی کے دوران گھر میں گر گیا تھا۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے عبدالخالق ہزارہ سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور وزیراعلی کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور ڈی آئی جی اعتزاز احمد گورایا کے مطابق ملزم سے تفتیش کے بعد جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ شاہد رند نے خالق ہزارہ کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
کوئٹہ: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چئیرمین پر حملہ کرنے والا شخص کیسے پکڑا گیا؟
4