لاہور( اباسین خبر)بصارت سے محروم افراد کا عالمی دن، بریل رسم الخط کا جشنآج بصارت سے محروم (نابینا) افراد کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، جو بریل رسم الخط کے موجد لوئی بریل کی یوم پیدائش کے موقع پر 4 جنوری کو منایا جاتا ہے۔بریل رسم الخط ایک ایسا طریقہ ہے جس میں ابھرے ہوئے حروف کو انگلیوں سے پڑھ کر تحریر کا مفہوم سمجھا جاتا ہے۔ یہ نظام فرانس کے نابینا استاد لوئی بریل نے 1834 میں ایجاد کیا تھا۔ لوئی بریل تین برس کی عمر میں بینائی سے محروم ہوگئے تھے اور 43 سال کی عمر میں ٹی بی کے باعث انتقال کر گئے تھے۔بریل چھ نقطوں پر مبنی ایک نظام ہے جس کو دنیا کی بڑی زبانوں نے اپنایا ہے۔ لوئی نے اپنی زندگی میں اس رسم الخط کو نابینا افراد کی زبان کے طور پر تسلیم کرنے کی کوشش کی، مگر ان کی کوششوں کو کامیابی نہ ملی۔ تاہم، ان کی وفات کے بعد اس نظام کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا اور نابینا افراد میں اس کا استعمال بڑھتا گیا۔
نابینا افراد کے رسم الخط ’بریل ‘کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
3