لاہور( اباسین خبر)پنجاب میں دھند کا شدید اثر، موٹر ویز اور سڑکیں بند،پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کی شدت بڑھ گئی ہے جس کے باعث موٹر ویز اور سڑکیں کئی مقامات پر بند کر دی گئی ہیں۔ موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن اور ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ تک بند کر دی گئی، جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پر ٹریفک کا داخلہ بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔دھند کی وجہ سے لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد، بہاولنگر، ساہیوال اور دیگر علاقوں میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ قومی شاہراہوں پر بھی ڈرائیورز کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔موٹروے پولیس کے ترجمان نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت دی ہے۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند ہی دھند، موٹرویز اور سڑکیں مختلف مقامات پر بند
3